حرم مطہر نیوز: حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیہا اردو شعبہ کی جانب سے سرداب حضرت فاطمہ معصومہ قم میں شھادت امام علی علیہ السلام کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد کی گئی جس سے حجت الاسلام و المسلمین مولانا سید شمیم رضا رضوی نے خطاب کیا۔ تلاوت قرآن جناب محمد بشارت امامی صاحب نے فرمائی اور سید مصطفیٰ حسین آبادی نے مرثیہ خوانی کی۔
نظامت کے فرائض جناب میر سرور اعظمی صاحب نے انجام دئے۔