حرم مطہر نیوز : امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی شھادت کے پر درد موقع پر حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے بین الاقوامی دفتر اردو شعبہ کی جانب سے مجلس منعقد ہوئی۔ تلاوت قرآن کریم جناب غلام نبی صادقی نے اپنے منفرد آواز اور لحن کے ساتھ فرمائے۔ نظامت جناب سید تعبیر حسین شمسی نے کی جبکہ مجلس عزا سے خطاب حجت الاسلام والمسلمین مولانا عقیل عباس معروفی صاحب نے کیا۔ خطیب محترم سے پہلے جناب احسن عباس رضوی اور جناب سید شفیع حیدر رضوی بھیکپوری نے کریمۂ اہلبیت (ع) کے محضر میں اپنے اشعار اور مرثیہ کے ذریعے پرسہ پیش کیا ۔ مجلس عزا کے بعد تمام مؤمنین و مؤمنات کی خدمت میں دسترخوان حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے ٹوکن تقسیم کئے گئے۔