حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں ایرانی سال کے آخری ایام کی مناسبت سے حرم کے متولی آیت اللہ سعیدی اور خادمین حرم مطہر کی موجودگی میں ایک دعائیہ مراسم کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلام اور تمام مسلمانوں کی سلامتی اور سربلندی کےلئے خصوصی دعا کی گئی مراسم کا اختتام حضرت فاطمہ معصومہ کی زیارت سے کیا گیا۔