حرم مطہر نیوز: حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیہا میں شبیہہ رسول اعظم حضرت علی اکبر علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے بین الاقوامی دفتر، اردو شعبہ کی جانب سے ایک عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا گیا جشن سے حجت الاسلام مولانا سید مراد رضا رضوی نے خطاب کیا جبکہ مولانا سید ولی الحسن رضوی صاحب، مولانا عسکری امام صاحب، مولانا احمد شہریار صاحب، جناب اکبر حسین ھاشمی، جناب علمدار رضوی، جناب ذاکر مولائی اور جناب تقی نوگانوی نے بارگاہ جناب علی اکبر علیہ السلام میں نذرانہ عقیدت کے اشعار پیش کئے۔ نظامت کی ذمہ داری جناب سید شفیع حیدر رضوی صاحب نے انجام دی۔ جشن کے اختتام پر تبرک فاطمی تقسیم کیا گیا۔ جشن کی محفل میں دنیا کے مختلف ممالک کے زائرین اور مجاورین نے شرکت کی ۔