حرم مطہر نیوز: حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیہا میں کل ایمان، فاتح خیبر و خندق، خلیفہ بلا فصل رسول اللہ امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے بین الاقوامی دفتر، اردو شعبہ کی جانب سے ایک عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا گیا جشن سے حجت الاسلام مولانا سید نصرت عباس بخاری نے خطاب کیا جبکہ مولانا عسکری امام صاحب، مولانا سید امیر حسن رضوی اور مولانا وجیہ الحسن مصطفوی نے بارگاہ امیر المؤمنین میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔ نظامت کی ذمہ داری جناب سید شفیع حیدر رضوی صاحب نے انجام دی۔ جشن کے اختتام پر تبرک فاطمی تقسیم کیا گیا۔ جشن کی محفل میں دنیا کے مختلف ممالک کے زائرین اور مجاورین نے شرکت کی ۔