حرم مطهر نیوز : پریس ٹی وی کی اینکر مرضیہ ہاشمی کا تعلق امریکہ سے ہے مرضیہ ہاشمی کو کچھ عرصہ قبل امریکہ کے سفر کے دوران امریکی ایئر پورٹ پر بغیر کسی الزام کے گرفتار کرلیا گیا تھا. امریکہ سے آزادی اور ایران واپسی کے بعد مرضیہ ہاشمی نے حرم مطهر حضرت فاطمه معصومه سلام الله علیها  کی زیارت کی اور اس کے بعد حرم مطھر میں منعقد ایک پروگرام میں شرکت کی. پریس ٹی وی کی اینکر نے اس پروگرام میں اپنے مسلمان ہونے کا واقعہ پیش کرتے ہوئے کہا  که مسلمان ہونے کے بعد پہلی مرتبه جب امیرالمؤمنین علی علیه السلام کی زندگی کا مطالعه کیا تو میری آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے.
اور میں سوچنے لگی که میں نے پہلے کیوں  امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام جیسی عظیم شخصیت کے بارے میں مطالعہ نہیں کیا.
واضح رہے که  محترمه مرضیه ہاشمی امریکہ گئیں تھیں جنکو  ایئرپورٹ سے    ان کے جرم کو بتائے بغیر گرفتار کیا  گیا تھا.
  محترمه مرضیه ہاشمی نے  مزید بتایا که امریکی جیل    میں  لگا که شاید مجھے اب دوباره   امام رضا علیه السلام اور حضرت معصومه سلام الله علیها کی زیارت کرنا نصیب  نہیں ہوگا.