حرم مطہر نیوز : حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں  اعیاد شعبانیہ کی مناسبت سے ایک مراسم کا انعقاد کیا گیا جس  کو حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا   کے متولی اور   ولی فقیہ ( حضرت آیت اللہ خامنہ  ای )   کے نمائندے  حضرت آیت اللہ سعیدی دامت برکاتہ نے خطاب کیا۔  آیت اللہ سعیدی نے اعیاد شعبانیہ کی مناسبت سے خادمین اور مجاوریں کو   مبارک باد دیتے  ہوئے کہا کہ :  ماہ مبارک شعبان  ،  اللہ جل سبحانہ سےتقرب  بڑہانے کا مہینہ ہے   جس میں انسان اپنے حقیقی معبود کی بارگاہ   میں  حاضر ہوتا ہے  اور اس سے تقرب کی کوشش کرتا ہے جس کا ایک نمونہ صلوات شعبانیہ ہے ۔   یہ صلوات   اعلی  اور بہت  اہم معارف کی حامل ہے  جس کو انسان خداوند متعال کی بارگاہ میں ہدیہ  کرتا ہے۔ آیت اللہ سعیدی نے  بعض معارف  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ :  اس دعا میں بیان ہوا  ہے کہ خدایا ! میرے دل کو اپنی عبادت سے آباد فرما  اور مجھ کو اپنی معصیت کے ذریعے رسوا  نہ کرنا  اور  جن لوگوں  کا رزق  کم ہے مجھے  ان کی مدد کرنے کی توفیق عطا فرما ۔

مراسم کا اختتام  سیلاب سے متاثرہ  افراد  اور  امت  مسلمہ  کی  مشکلات کے حل  کی دعا  کے ساتھ کیا گیا۔