حرم مطہر نیوز :  حضرت  امام  حسین  علیہ السلام کے حرم کے  متولی  سیدجعفر الموسوی  قم میں  حرم مطہر کریمہ اہل  بیت علیہا السلام میں حاضر ہوئے  اور  زیارت سے مشرف ہونے کے    بعد  حرم  کے متولی اور رہبر معظم   انقلاب اسلامی  آیت اللہ العظمی سید علی حسینی خامنہ ای دامت برکاتہ   کے  نمائندہ  حضرت آیت اللہ سعیدی سے ملاقات اور گفتگو  کی۔

   سید جعفر الموسوی نے  اس ملاقات میں کہا  : مختلف ادوار میں محمد  اور   آل محمد علیہم السلام کے چاہنے والوں کو بہت سے مظالم کا سامنا رہاہے  لہذا ہمیں  اس دور میں باہمی یکجہتی اور اتحاد کی   اشد ضرورت ہے  تاکہ ہم دشمن  کی گھناؤنی  سازشوں  کا مل کر مقابلہ کر سکیں ۔  حرم حسینی کے متولی نے ایران میں  سیلاب سے متاثرہ افراد سے ہمدردی کا اظہار  کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں ایرانی عوام اور  سیلاب سے   متاثرہ افراد  کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ  بظاہر سیلاب مشکلات کا باعث بنتا ہے   لیکن صبر اور حوصلہ کے ساتھ اس مشکل کو نعمت میں تبدیل کیا جا سکتا  ہے۔۔ آپ نے مزید کہا  کہ استعماری قوتیں  مسلمانوں کے درمیان اختلاف  ایجاد کرنے  پر تلی ہوئی ہیں  لیکن مسلمان باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ دشمن کی مذموم سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔